وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران کان نے اکیلے 13 جماعتوں کے کاغذی شیروں کو صفر کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ، پنجاب میں اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ مثالی ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔مخالفین کا کام پروپیگنڈہ کرنا ہے اور وہ کرتے رہیں گے، اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم عمران خان کے ساتھ مل کر فلاح وبہبود کے کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ 13 جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے چند ماہ میں ہی ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، اس ٹولے سے ملک چل رہا ہے اور نہ معیشت سنبھل رہی ہے۔