پرنس آف ویلز شہزادہ ولیم نےکہا ہے کہ ملکہ کے تابوت کےپیچھے چلنا انتہائی مشکل مرحلہ تھا اور یہ ان کےلئے بہت تکلیف دہ تھا۔ملکہ کا تابوت جب بکینگم پیلس سےویسٹمنسٹر منتقل کیاجارہاتھا تو نئےتخت نشین بادشاہ کےساتھ ان کے دونوں بیٹے ولیم اور ہیری بھی ملکہ کے تابوت کے پیچھے پیچھے شاہی رسم کے مطابق چل رہے تھے جبکہ برطانوی شہری بھی ارد گرد موجود تھے۔شہزادے نے کہا کہ میں جب چل رہاتھا تو مجھے وہ وقت یاد آگیا جب میں ایک چھوٹا لڑکاتھا اور بالکل ایسے ہی مجھے اپنی ماں ڈیانا کے تابوت کے پیچھے چلنا پرا تھا جو میرے لیے بہت تکلیف دہ تھا۔شہزادی ڈیانا کے بعد یہ تیسری بار ہے کہ شہزادوں کو ایک میت کی سرکاری تقریب میں شرکت ہونا تھا اس سے پہلے وہ ملکہ کےشوہر اپنے دادا کی وفات کی تقریب بھی گزار چکے ہیں۔واضح رہے کہ ملکہ کو 19ستمبرکوتمام شاہی تقریبات کےبعد دفن کیاجائےگا۔