سندھ کے ضلع قمبر میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پی پی رہنما کے گودام پر چھاپہ مار کر متاثرین سیلاب کے خیمے اور امدادی سامان برآمد کرلیا۔سامان برآمدی کی ویڈیواور تصاویر سوشل میڈیاپر وائرل ہونےکےبعد پیپیلزپارٹی کوعوام کی جانب سے سخت تنقید کا سامناکرناپڑررہاہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمبر شہدادکوٹ زاہد حسین میتلو نے خفیہ اطلاع پر نصیرآباد رئیس مل گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے کثیر تعداد میں متاثرین کے لیے بھیجے گئے سرکاری خیموں سمیت امدادی سامان برآمد کرلیا گیا۔سیشن جج نے اپنی نگرانی میں ججز ٹیم پر امدادی سامان سمیت پڑے خیموں کو گنتی کرکے رئیس مل گودام کو سیل کردیا جبکہ پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کو تھانہ نصیر آباد منتقل کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔سیشن جج کی ہدایت پر چھپایا گیا امدادی سامان برآمد کر کے پیپلزپارٹی کے کونسل وزیر پھلپوٹو اور رئیس مل گودام کے مالک صدام چند کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔