فیکٹر ی مالکان استعمال شدہ کیمیکل واٹر کی ٹریٹمنٹ کیلئے کروم ریموول پلانٹس لگائیں:کمشنر

لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ فیکٹریز پر لازم ہے کہ وہ استعمال شدہ کیمیکل واٹر کی ٹریٹمنٹ کیلئے کروم ریموول پلانٹس لگائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ قصور کی تمام ٹینریز مالکان کے ساتھ نشست میں ٹریٹمنٹ پلانٹس کی ناگزیریت کو واضح کردیا گیا۔ ٹینریز مالکان اپنی فیکٹریز میں انفرادی یا مشترکہ ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کے پابند ہیں۔ ٹریٹمنٹ پلانٹس کے حوالے ضلع قصور سطح پر ڈسٹرک کمیشن بن چکا ہے۔ ٹینریز مالکان کے ساتھ انتظامیہ پوری طرح تعاون کر رہی ہے۔ ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے پڑیں گے۔ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹینریز کا استعمال شدہ پانی نہایت زہریلا ہوتا ہے۔ بغیر ٹریٹمنٹ خطرناک بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت چمڑے کارخانوں(ٹنیریز ) کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر لاہور و کنوینئرکمیشن عبدالسلام عارف، لیگل ایڈوائزر ایل ڈی اے صاحبزادہ مظفر، لاءآفیسر کمشنر آفس عمرحیات، ڈائریکٹر ماحولیات ایل ڈی اے فرحانہ احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور ناظم ملک نے شرکت کی جبکہ ڈی سی قصور محمد ارشد بھٹی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن