پاکستان ، سری لنکا کے ثقافتی تعلقات کے75برسوں کی کامیابیوں پر تقریب

Sep 15, 2023

لاہور(کلچرل رپورٹر) الحمراءمیں سری لنکن گلوکار سونل پرابشتیا اور پاکستانی گلوکار احسن باری کی زبردست پرفارمنس سے پروگرام کو چار چاند لگ گئے۔سری لنکن ثقافتی پہناوے میں ملبوس آرٹسٹوں نے ”دیوداسی“،”ہیرٹیج آف سری لنکا“،”ردھم راتا“ و دیگر پرفارمنس پیش کرکے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد،سیکرٹری اطلاعات وثقافت علی نواز ملک،ڈی جی پاپولیشن ثمن رائے،اعزازی قونصل جنرل یاسین جوکہ بھی تقریب کی زینت بنے۔قونصل جنرل سری لنکا جگت ابیورنا اور چیئرمین الحمراءقاسم علی شاہ نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد پاکستان اور سری لنکا کے ثقافتی تعلقات کے75برسوں کی کامیابیوں کو سیلیبریٹ کرنا ہے۔محبتوں کا سفر جاری رہے گا۔ زندہ دلانِ لاہور کو سری لنکا کی ثقافت دیکھنے کو موقع ملے گا۔ میزبانی الحمراءکے اعزاز ہے۔ دریں اثناء الحمراءکلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں یوم دفاع کے مناسبت سے میورل آرٹ ورکشاپ کے شرکاءمیں تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نامور آرٹسٹ پروفیسر ڈاکٹر راحت نوید مسعود نے ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس سید نوید الحسن بخاری کے ہمراہ میورل ورکشاپ کے حصہ لینے والوں میں اسناد تقسیم کیں۔ ڈاکٹر راحت نوید مسعود نے نوجوانوں کا کام دیکھا اور اس کی تعریف کی۔ 

مزیدخبریں