شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ انرجی بحران پر قابو پانے کیلئے ہمیں نظام زندگی میں اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھنا ہوگا کاروبار زندگی طلوب آفتاب سے شروع اور غروب آفتاب پر ختم کرنا ہوگی اللہ کا حکم اور شریعت بھی یہی ہے کہ نماز فجر پڑھ کر ناشتہ کر کے روزگار کی تلاش میں نکل جاﺅں ۔ شام کو دکانیں بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر عمل کر کے ہی ہم اپنی نظام زندگی کو روشن بنا سکتے ہیں ملک شہر گاﺅں کو اندھیروں سے بچا سکتے ہیں ۔ اختر ڈار نے کہاکہ کرونا کی وباءکے دوران عوام بھی محدود ٹائم میں شام سے پہلے خریداری کرلیتے تھے اور اب بھی گاہک اور دکاندار کو ٹائم فریم کا پابند ہونا ہوگا ۔