فیروز والہ( نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک میں نامعلوم افراد نے اجنبی نوجوان کو قتل کر کے نعش نجی ٹاو¿ن میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ راہگیروں نے 25 سالہ تشدد زدہ نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے نعش قبضہ میں لے کر قریبی آبادیوں میں شناخت کے لیے رابطہ کیا مگرشناخت نہ ہو سکی۔