کراچی(این این آئی) ملک بھر میں کرنسی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے، ایف آئی اے نے کراچی میں 9 منی ایکسچینج کمپنیز کے لائسنس منسوخی کیلئے اسٹیٹ بینک کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیاڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کی جانب سے متعلقہ سرکل حکام کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، جس کے مطابق کیٹیگری اے اور بی کی کمپنیز کیخلاف ایف آئی اے کراچی کے 4 سرکلز میں 11 مقدمات درج ہیں۔