لاہور(کامرس رپورٹر) واپڈا ٹاﺅن ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی میں سپیشل جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میٹنگ میں نئے ماڈل بائی لاز اور ماڈل الیکشن رولز پاس کروانے والے اپنی اکثریت شو کرنے میں ناکام ،ون ایجنڈا ٹیم کو پرانے بائی لاز کے ساتھ نئی تبدیلی کو دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔ اجلاس کی تمام کارروائی کی نگرانی سرکل رجسٹرار ہاﺅسنگ پنجاب فضل احمد رندھاوا نے کی، محکمہ کوآپریٹو ہاﺅسنگ کے 6اسسٹنٹ رجسٹرار نے اپنے عملے کے ہمراہ ڈیوٹی سر انجام دیں۔ میٹنگ میں کنوینئر ڈپٹی رجسٹرار ساجد حسین نے بحکم عدالت عالیہ ممبران کے سامنے ون ایجنڈا ٹیم پیش کیا تو دو تہائی سے زیادہ ممبران نے سوسائٹی کے موجودہ بائی لاز میں تبدیلی کرتے ہوئے 12ایگزیکٹو ممبر کی سیٹوں پر تمام ممبران کو الیکشن لڑنے کا حق دیدیا۔ اس سے پہلے 12ایگزیکٹو ممبران کی سٹیوں میں 6 واپڈا اور 6 نان واپڈا الیکشن لڑ سکتے تھے تاہم اب تمام 12سیٹوں پر کوئی بھی ممبر الیکشن لڑ سکتا ہے۔ اجلاس میں 1000کے قریب ممبران نے شرکت کی اور اپنی رائے شماری سے محکمہ کوآپریٹو کو آگاہی دی اجلاس میں شرکت کیلئے محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے حاضری کیلئے 10بوتھ بلاکس ویز بنائے گئے۔ رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب اشفاق احمد چوہدری نے تمام سٹاف کو پر امن شفاف اجلاس کرانے پر شاباش دی۔ممبران نے پر امن اجلاس کرانے پر فضل احمد رندھاوا اور ساجد حسین کا شکریہ ادا کیا۔
واپڈا ٹاﺅن ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کا اجلاس
Sep 15, 2023