لاہور(کامرس رپورٹر) سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک نے کشف فا¶نڈیشن کے ساتھ ڈسٹری بیوشن کا ایک معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کے غیر انفرادی کاروباری بینکنگ کلائنٹس کو کشف جینڈر بانڈز پیش کرے گا۔ کشف جینڈر بانڈ کی ڈسٹری بیوشن کا یہ انتظام پاکستان میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور مالی شمولیت کے حکومتی ایجنڈے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس بانڈ سے حاصل ہونے والی آمدنی مائیکرو انفراسٹرکچر فنانس کے قرضوں کیلئے استعمال کی جائے گی جن میں خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے انٹر پرینیور شپ، بزنس سپورٹ، سیلاب کی بحالی، تعلیم، اور گھر کی بحالی جیسے متعدد منصوبے شامل ہیں۔ معاہدے کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کی ہیڈ آف کنزیومر ، پرائیوٹ اینڈ بزنس بینکنگ (CPBB)،سعدیہ ریاض، کشف فا¶نڈیشن کی بانی و منیجنگ ڈائریکٹر رُوشانحہ ظفر اورانفراضامن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر، ماہین رحمن کی موجودگی میں معاہدے پردستخط کیے گئے۔