آسٹریلوی بیٹرز کیلئے گردن کے پروٹیکٹر لازمی قرار دینے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹرز کیلئے گردن کے پروٹیکٹر کا استعمال لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلیا نے حفاظتی پروٹیکٹر سمیت نئے سیزن کے پلیئنگ کنڈیشنز کیلئے 12تبدیلیاں کی ہیں۔انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں تمام بیٹرز کو ہیلمٹ کےساتھ گردن پر گیند لگنے سے بچانے والا پروٹیکٹر لازمی پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔نئے قانون کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنےوالے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا جائےگا، کرکٹ آسٹریلیا کے اس فیصلے سے متعدد کھلاڑی متاثر ہوں گے۔آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر اور سٹیو سمتھ اس سے پہلے ہیلمٹ کےساتھ پروٹیکٹر استعمال کرنے سے انکار کر چکے ہیں جبکہ موجودہ وائٹ بال کے آسٹریلوی سکواڈ میں ٹم ڈیوڈ اور جوش انگلس بھی حفاظتی پروٹیکٹر کا استعمال نہیں کرتے۔

ای پیپر دی نیشن