لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور میں سائیکلسٹس نے اپنی ہی فیڈریشن کےخلاف احتجاج‘ فیڈریشن میں بیٹھے اعلیٰ عہدیدارکھیل کو ترقی دینے کی بجائے اسے نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں ۔پاکستان سپورٹس بورڈ لاہور کے کوچنگ سنٹر کے باہر سائیکلسٹ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا کہ سائیکلنگ میں کرپٹ مافیا کو نامنظور، سائیکلنگ ہائی جیک گروپ نامنظور۔ سائیکلسٹس نے حکومت اور پاکستان سپورٹس بورڈ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ سائیکلنگ فیڈریشن پر ایڈہاک لگا کر صاف اور شفاف الیکشن کرائے تاکہ سائیکلنگ کے کھیل کو ترقی دینے والے افراد سامنے لائے جا سکیں۔
کرپٹ مافیا نامنظور!سائیکلسٹس کا اپنی فیڈریشن کیخلا احتجاج
Sep 15, 2023