’’کنگ سلمان ریلیف‘‘ کی جانب سے مظفر گڑھ میں 61 ٹن کے راشن پیکچز تقسیم

Sep 15, 2023 | 11:42

’’کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر‘‘ نے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مظفر گڑھ ضلع میں 61 ٹن اور 750 کلوگرام خوراک کے پیکجز تقسیم کردئیے۔ یہ اشیائے خورونوش سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی گئیں۔ اس سے سب سے کمزور طبقہ کے 4 ہزار 550 افراد مستفید ہوں گے۔

یہ پروگرام امدادی اور انسانی ہمدردی کے ان منصوبوں کے تحت ہے جو سعودی عرب کی طرف سے شروع کئے جاتے ہیں۔دوسری طرف ’’کنگ سلمان ریلیف‘‘ مرکز نے سری لنکا کے شہر کٹان کوڈی میں اندھے پن سے نمٹنے کے لیے نور سعودی رضاکارانہ پروگرام کا آغاز بھی کردیا ہے۔

شاہ سلمان ریلیف مرکز سوڈان میں سال 2023 عیسوی کے لیے سوڈان میں خوراک کی حفاظت کو سپورٹ کرنے کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر راش بیگز تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزیدخبریں