پاکستان بار کونسل کا چیف جسٹس کے اعزاز میں ہونے والے عشائیے کے بائیکاٹ کا اعلان

Sep 15, 2023

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کے اعزاز میں عشائیے کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ہارون الرشید نے چیف جسٹس عمرعطاءبندیال کے نام نوٹ میں کہا ہے کہ پاکستان بار چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کے عشائیے میں احتجاجاً شرکت نہیں کرے گی۔ پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطاءبندیال فل کورٹ ریفرنس نہیں لے رہے۔ پاکستان بار احتجاجاً ججز کے چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیے میں شرکت نہیں کرے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار چیف جسٹس کے ریفرنس میں عدالتی خامیوں اور خوبیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل نے چیف جسٹس کا الوداعی ریفرنس نہ ہونے پر اپنا خطاب بھی جاری کر دیا۔ وائس چیئرمین پاکستان بار ہارون رشید کے خطاب میں چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کے دورہ پر تنقیدکی گئی ہے۔

مزیدخبریں