لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دےکر فائنل میں پہنچ گیا کوالیفائی کرلیا، شکست کے بعد گرین شرٹس کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا۔سری لنکا نے پاکستان کا 252 رنز کا ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر8 وکٹوں پر پورا کرلیا، کوشل مینڈس 91 رنز بناکر نمایاں رہے‘افتخار احمد نے تین ‘شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں کوآﺅٹ کیا۔کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 42 اوورز میں7 وکٹوں پر 252 رنزبنائے، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہدف بھی 252رنزہوا۔پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے ٹاس ہونا تھا لیکن کولمبو میں مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، تاہم بارش رکنے کے بعدساڑھے 4 بجے ٹاس ہوا اور میچ کو 45 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا۔پاکستان نے 27.4 اوورز کے کھیل میں5 وکٹوں پر 130 رنز بنائے تھے جب میچ کو بارش کے باعث روکا گیا تاہم کچھ دیر کھیل ر±کنے کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا اور میچ کو 45 سے 42 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا۔عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے پاکستانی اننگز کا آغاز کیا تاہم فخر ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 4 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔ کپتان بابر اعظم 73 کے مجموعی سکور پر 29 رنز بناکر سٹمپ آو¿ٹ ہوگئے، عبداللہ شفیق 53 رنز پر کیچ دے بیٹھے۔ محمد حارث صرف 3 رنز پر آو¿ٹ ہوئے جبکہ محمد نواز بھی 12 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔130 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد محمد رضوان اور افتخار احمد کے درمیان 108 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ افتخار احمد 40 گیندوں پر 47 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے جبکہ رضوان نے ٹیم کا سکور مقررہ 42 اوورز میں7وکٹوںپر 252 رنز تک پہنچایا۔محمد رضوان 73 گیندوں پر 86 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے، شاداب خان نے 3 اور شاہین آفریدی نے ایک رن بنایا۔ ماتھیشا پتھیرانا 3 اور پرامود مددوشان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔کوشل مینڈس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ ایشیا کپ کا فائنل بھارت اور سری لنکا کے درمیان پرسوں کھیلا جائے گا۔ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج مد مقابل ہونگی ۔