ڈالر مزید3 روپے سستا، یورو، برطانوی پا¶نڈ کی قیمت بڑھنے لگی

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستانی کرنسی کی قدر میں بہتری کا رجحان جاری ہے۔ گزشتہ روز انٹربنک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا جبکہ یورو اور برطانوی پا¶نڈ کی قیمت میں اضافہ رہا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق انٹربنک میں امریکی ڈالر 86پیسے گھٹ کر 297.96 روپے رہ گیا۔ جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 3روپے کی کمی سے301 روپے سے کم ہو کر 298 روپے کی سطح پر آگئی۔ یورو کی قیمت فروخت1روپے اضافہ سے321 ہو گئی اور برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت فروخت 1روپے بڑھ کر 374 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 80پیسے بڑھ کر 79.80روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 1.50روپے کی تیزی سے 82.50 روپے رہی۔ دوسری طرف مقامی صرافہ مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز جمعرات کو بھی بلین مارکیٹ سے سونے کے ریٹ جاری نہیں کئے گئے۔ تاہم گولڈ ریٹ جاری نہ کرنے کی کوئی وجہ آل سندھ صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے نہیں بتائی گئی تاہم صرافہ مارکیٹ کے حلقوں کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے جاری کریک ڈا¶ن کی وجہ سے گولڈ مارکیٹ میں سٹہ مافیا پریشان ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...