بغاوت پر اکسانے کا کیس، فواد چودھری پر 27 ستمبر کو فرد جرم لگے گی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر سرکاری ملازمین کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 27 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔ فواد چودھری اپنے وکیل فیصل فرید کے ہمراہ جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر محمد علی ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی۔ پراسیکیوشن کی جانب سے کیس کے ریکارڈ کی مصدقہ نقول وکیل صفائی کو دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...