اسلام آباد (نامہ نگار)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 ستمبر سے اضافے کا امکان ہے ، ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ اوگرا کی ورکنگ کے بعد سامنے آئے گا۔پیٹرولیم ڈویژن ذرائع کا کہناہے کہ اوگرا کی جانب سے ابھی تک سمری حکومت کو نہیں بھیجی، اوگراکی ورکنگ کے بعد قیمتوں کا تخمینہ سامنے آئے گا جبکہ اوگرا حکام نے کہا ہے کہ اوگرا کی جانب سے قیمتوں کی ورکنگ آج بروز جمعہ شام کو کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے باعث قیمتوں میں اضافے کا رحجان ہے اور آئی ایم ایف پروگرام کے باعث قیمتوں میں ممکنہ اضافہ عوام کو منتقل کرنا پڑے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا، اوگراسمری پر نگران وزیر اعظم کو سفارش کی جائے گی اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ کیا جاسکتا ہے، اس طرح اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 315 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرسکتی ہے۔
پٹرول کی قیمت میں 10 روپے لٹر سے زائد اضافہ متوقع
Sep 15, 2023