اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)میاں نواز شریف کی وطن واپسی اور انتخابات تیاری کی حکمت عملی کیلئے مریم نواز میدان میں آ گئی میاں نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے پاور شو کی تیاریاںاور پارٹی کے سابق منتخب اراکین اور ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس میں کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے ہدایات جاری کردیں امیدواروں کی جانب سے پارٹی کی مرکزی چیف آرگنائزرکو مکمل یقین دہانی تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے سابقہ اراکین اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس میںپارٹی قائد کی واپسی پر استقبال اور انتخابات میں میاں نواز شریف اور پارٹی کی کامیابی کیلئے ہدایات جا ری کیں ہیں امیدواروں کو اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے اورکارکنوں کو متحرک کرنے کا ٹاسک بھی دیدیا گیا ہے امیدواروں کیجانب سے پارٹی کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز کو مکمل یقین دہانی کروائی گئی ہے واضح رہے کہ اجلاس میں مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی رہنے والی خواتین کو مدعو نہیں کیا گیاتھا
نواز شریف کی واپسی، انتخابات ، حکمت عملی کیلئے مریم نواز میدان میں آ گئیں
Sep 15, 2023