90 دن میں انتخابات: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست اعتراضات کیساتھ واپس کر دی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 90 دن میں انتخابات کرانے کے لئے سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی 90 دن میں الیکشن کرانے کی درخواست پر اعتراضات عائد کر کے واپس کر دی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ آنے سے قبل کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، صدر مملکت کو آرٹیکل 248 کے مطابق درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا، درخواست میں نہیں بتایا گیا کہ درخواست گزار کا کون سا بنیادی حق متاثر ہوا۔ اس کے علاوہ درخواست میں آرٹیکل 184/3 کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے درخواست دائر کی تھی جس میں 90 روز میں انتخابات کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔ درخواست میں مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...