اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل رجسٹرار عامر رانا کو رجسٹرار سپریم کورٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیاڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق کی خدمات پنجاب حکومت کو واپس کردی گئیں۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبدالرزاق کو چند روز قبل ہی رجسٹرار سپریم کورٹ کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ اس سے قبل عبدالرزاق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔6 ستمبر کوایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبدالرزاق کو رجسٹرار سپریم کورٹ کا اضافی چارج دیا گیا تھا 8 دن بعد ہی ان سے یہ چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
چند روز بعد ہی رجسٹرار سپریم کورٹ تبدیل ایڈیشنل رجسٹرار عامر رانا کو اضافی چارج
Sep 15, 2023