اسرائیل مخالف ریلی کے دوران بم دھماکہ، 6 فلسطینی شہید، 19 زخمی

 مقبوضہ بیت المقدس (نوائے وقت رپورٹ) غزہ کی پٹی میں ایک بم دھماکے میں 6 فلسطینی شہید اور 19 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی نے فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ دھماکہ ایک ریلی کے دوران ہوا۔ اسرائیل کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ زخمیوں اور شہداءکی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بم قریبی فوجی چوکی پر پھینکنے کیلئے لایا گیا تھا جو حادثاتی طورپر پھٹ گیا۔ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت نازک ہے۔ شہداءکی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...