مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کم ازکم 343 آبادکار مختلف گروپوں کی شکل میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور اسکے صحن کے چکر لگاتے رہے۔مذہبی تعلیمات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیزحرکات کا ارتکاب کیا گیا۔اسی دوران قابض صہیونی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں اور دروازوں پر مسلمان عبادت گزاروں کے داخلے اور نقل وحرکت پر پابندی عائد کر دی۔