پاکستان رینجرز سندھ کی طرف سے چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ایک لاکھ 40 ہزار بیگز برآمد کر لیے گئے۔ذرائع کے مطابق سندھ رینجرز کی چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے دوران حب ریور روڈ پر مختلف گوداموں سے بڑی مقدار میں چینی کے بیگ برآمد کیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کی کارروائی کے نتیجے میں چینی کے ایک لاکھ 40 ہزار بیگ برآمد ہوئے جس کی مالیت تقریباً ایک ارب سے زائد بنتی ہے۔ ذخیرہ شدہ چینی بلوچستان کے راستے افغانستان بھیجی جاتی تھی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ برآمد شدہ چینی مزید قانونی کارروائی کیلئے سول انتظامیہ کے حوالے کردی گئی ہے۔
سندھ رینجرز کی چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں، ایک لاکھ 40 ہزار بیگ برآمد
Sep 15, 2023 | 18:28