سارہ شریف کیس: والد ، سوتیلی والدہ اور چچا پر قتل کا الزام عائد

Sep 15, 2023 | 19:36

ویب ڈیسک

لندن : برطانوی پولیس نے دس سالہ بچی سارہ کے قتل کیس میں والد ، سوتیلی والدہ اور چچا پر قتل کا الزام عائد کردیا. ملزمان کو آج مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی پولیس نے دس سالہ بچی سارہ کے قتل کیس میں والد ، سوتیلی والدہ اور چچا پر قتل کا الزام عائد کردیا۔برطانوی میڈیا نے بتایا کہ سرے پولیس کا کہنا ہے کہ سارہ شریف کے والد ، سوتیلی والدہ اور چچا کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے.تینوں پر موت کی وجہ بننے کا جرم بھی عائد کیا گیا۔ملزمان کو آج مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا. ملزمان کو گزشتہ روز پاکستان سے لندن واپسی پرگرفتار کیا گیا تھا۔پولیس حکام نے بتایا کہ والد عرفان ،سوتیلی ماں بینش اور چچا کوفیصل گیٹ وِک ایئرپورٹ سے شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔برطانوی پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ سارہ شریف کے والد عرفان شریف، سوتیلی والدہ بینش اور چچا فیصل ملک کو برطانیہ میں لینڈ کرتے ہی گرفتار کرلیا ہے۔

یاد رہے پاکستان میں عرفان اور بینش کے پانچ بچے پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق جہلم سے تعلق رکھنے والے عرفان شریف نے دوہزار نو میں برطانیہ میں پولش خاتون سے شادی کی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی اور بیٹے کی پیدائش ہوئی۔عرفان شریف اپنی دوسری بیوی بینش بتول اور بچوں کے ساتھ سرے منتقل ہو گئے تھے. جس کے بعد سارہ شریف کی لاش دس اگست کوگھر سےملی تھی. پوسٹمارٹم رپورٹ میں سارہ کے جسم پرزخموں کے نشانات پائے گئے تھے۔

مزیدخبریں