حکومت نے گولڈ مافیا کے خلاف ڈنڈا اُٹھالیا

Sep 15, 2023 | 19:50

ویب ڈیسک

اسلام آباد: انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سونے کی اسمگلنگ اور گولڈ مافیا سے نمٹنے کے لیے بڑے آپریشن کا آغاز کردیا۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے حکام پر مشتمل ایک ٹاسک گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کا مقصد اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو گرفت میں لانا ہے. تاکہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ ٹاسک فورس نے مافیا اور سمگلروں کی فہرستیں بنا کر ان کے خلاف کارروائی کا منصوبہ بنایا تھا۔اس کے علاوہ، حکومت نے سونے کی فروخت اور حصول کو کمپیوٹرائز کرنے اور سونے کے ڈیلرز کو ٹیکس کے نظام میں شامل کرنے کے لیے تیزی سے کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 36 ہزار روپے سے کم ہو کر 2 لاکھ 14 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں