ایشیا کپ 2023ء کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو 266 رنز کا ہدف دے دیا۔
کولمبو میں جاری میچ میں بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگلادیشی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 265 رنز بناسکی، کپتان شکیب الحسن نے 80 اور توحید ردوئے 54 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔
بھارت کی طرف سے شردل ٹھاکر نے 3 اور محمد شامی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل میچ کے آغاز پر گفتگو کے دوران بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ فلڈ لائٹس میں بھی بیٹنگ کرنا چاہتے تھے اس لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، آج کے میچ کےلیے ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی ہیں.