سعودی عرب : لیفٹیننٹ جنرل ملازمت سے فارغ

سعودی عدالت نے پبلک سکیورٹی کے سابق ڈائریکٹر کو مجموعی طور پر بیس سال سزائے قید کے علاوہ 10 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔العربیہ کےمطابق سابق ڈائریکٹر پر الزام تھا کہ اس نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے عوامی فنڈز میں ہیرا پھیری کی، جعلسازی سے کام لیا اور رشوت لی۔عدالت کی طرف سے لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی کو سنائی گئی اس سزا میں10سال قید کی سزا جعلسازی اور رشوت کے کھاتے میں دی گئی سزا شامل ہے۔ انہیں جرمانے کے طور پر سنائی گئی دس لاکھ ریال کی رقم حکومتی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔خالد الحربی کو دس سال قید کی سزا اختیارات کے غلط استعمال کی بنیاد پر سنائی گئی ہے۔ کہ انہوں نے حکومتی ٹھیکوں کے اجرا میں اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، ذاتی فوائد حاصل کیے۔

ای پیپر دی نیشن