بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے خود تسلیم کیا 2018 میں انہوں نے فون کیا تو انہیں نشت جتوائی گئی، 70 فیصد پاکستان قیدی 804 کے اشارے پر اٹھتا ہے، یاد رکھو اس نے اگر اشارہ کیا کہ سٹرکوں پر آجاؤ تو بنگالہ دیش کو بھول جاؤ گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اس وقت 70 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے، 70 فیصد پاکستان قیدی 804 کے اشارے پر اٹھتا ہے، یاد رکھو اس نے اگر اشارہ کیا کہ سٹرکوں پر آجاؤ تو بنگالہ دیش کو بھول جاؤ گے۔
خواجہ آصف نے خود تسلیم کیا 2018 میں انہوں نے فون کیا اور انہیں نشت جتوائی گئی، 2024 کے انتخابات کی آج تک آپکے پاس الیکشن کمیشن کی لیسٹ موجود نہیں ہے۔ ہمیں کوئی وی آئی پی کلچر نہیں چاہیئے ہمیں عزت و قار چاہیئے۔ ہم ایک قدم آگے بڑھتے ہیں 4 قدم پیچھے ہمیں کوئی کھینچ لیتا ہے اگر ہم آگے نہ بڑھے تو کوئی انتہا پسند یا پھر کوئی غیر جمہوری قوت ہماری جگہ لے لے گی۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بلاول نے جس طرح بات کی یہ پارٹی چیئرمین کی موت ہے، وہ شاید آکسفورڈ کی جعلی ڈگری لے یہاں پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لازم ہے کہ لائن کھینچی جائے کہ یہ پارلیمنٹ مضبوط ہے یا کوئی اور مضبوط ہے، پارلیمنٹ میں ایک دن کا خرچہ ساڑھے چھ کروڑ ہے صرف دو گھنٹے کی قانون سازی ہوئی، اس دوران صرف اراکین کی جانب سے گالم گلوچ کیا گیا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کا بیٹا سپریم کورٹ کے گیٹ سے گرفتار ہوا، شہاب الدین کو گھر سے اٹھایا گیا، راجہ پرویز اشرف کو کس نے وزیر اعظم بنوایا؟ ہم آگے بڑھنا چاہتے تھے۔ مرکزی رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا ہے کہ ہماری تلخ کلامی نہیں ہوئی، وثوق کے ساتھ کہتا ہوں آپ کی حکومت میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں، خواجہ آصف کو کہا کہ دل کھول کر آپ کے ساتھ بیٹھیں ہیں اور ان معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ آخر میں ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پارٹی اراکین کی گرفتاریوں کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔