رستم، پہاڑی پر آسمانی بجلی گرنے سے ملنگ خانہ میں موجود پانچ افراد جھلس کر جاں بحق

 رستم بونیر روڈ پر سرخابی باغ جبران کے قریب پہاڑی پر آسمانی بجلی گرنے سے ملنگ خانہ میں موجود پانچ افراد جھلس کر جاںبحق ہوگئے ، جاں بحق افراد میں دو کا تعلق پشاور دو کا تعلق چارسدہ اور ایک کا تعلق سرخ ڈھیری سے بتایا جارہا ہے ، ریسکیو کنٹرول روم کو درمیانی شب آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ، اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو کے فائر فائیٹرز اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ریسکیو فائر فائیٹرز ٹیموں نے پہنچتے ہی آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا، آگ کی شدت زیادہ ہونے پرمزید اہلکاروں کو روانہ کیا گیا، جس کے بعد اہلکاروں نے روایتی طریقوں سے آگ بجھاکر تمام جاںبحق افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پہاڑ میں واقع ملنگ خانہ مریدوں کی رہائش گاہ تھی باخبر ذرائع کے مطابق شدید آگ کی وجہ سے متوفین کی شناخت چھ گھنٹے بعد کی گئی جان بحق افراد میں دو افراد پشاور ، دو چارسدہ اور ایک کا تعلق سرخڈھیری سے ہے ، جن کی شناخت امداد باچہ اور نعیم شاہ ساکنان علیزے پشاور ، حیات ملنگ اور اکرام بابا ساکنان چارسدہ اور علی بابا عرف کابلی بابا ساکن ازبکستان حال سرخڈھیری شامل ہیں مذکورہ ملنگ خانہ رستم بونیر روڈ پر سرخابی کے پہاڑی میں قائم ہے ، رستم پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالہ کردئیے 

ای پیپر دی نیشن