لاہور(سپورٹس رپورٹر)بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول میں نظر ثانی کر دی گئی۔ ربیع الاول کی عام تعطیل کی وجہ سے 17 ستمبر کا میچ اب 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔فیصل آباد، 14 ستمبر۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کا 17 ستمبر کو ڈولفنز اور یو ایم ٹی مارخورز کے درمیان میچ ربیع الاول کی عام تعطیل کی وجہ سے اب18 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔یہ میچ جو پہلے ڈے نائٹ میچ کے طور پر شیڈول کیا گیا تھا اب ڈے میچ ہوگا جس میں ٹاس صبح 9 بجے ہوگا اور پہلی گیند صبح 9.30 بجے کرائی جائیگی۔جن شائقین نے 17 ستمبر کے میچ کے ٹکٹ خرید رکھے ہیں اب وہی ٹکٹس 18 ستمبر کو قابل قبول ہونگے۔ سنگل لیگ راؤنڈ کے اختتام پر کوالیفائر اور ایلیمینیٹر 1 اور 2 بالترتیب 24، 25 اور 27 ستمبر کو ہونگے جس کا فائنل 29 ستمبر کو ہوگا۔