لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیمپئنز ون ڈیکپ میں پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے شکست دیدی۔فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پینتھرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنیکا فیصلہ کیا۔ پینتھرز کی ٹیم آخری اوور میں 328 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عثمان خان نے 111 رنز کی اننگز کھیلی۔ شاداب خان نے 65 اور حیدر علی نے 63 رنز بنائے، اسامہ میر 22 اور عماد بٹ 11 اور صائم ایوب 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عثمان قادر نے 3 ‘میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 2 ،2 ، فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈولفنز کی ٹیم 278 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔قاسم اکرم 65 اور صاحبزادہ فرحان 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔ فہیم اشرف نے 41 اور محمد ہریرا نے 39 رنز ‘سعود شکیل نے 24 ، محمد اخلاق نے 16 اور آصف علی نے 10 رنز بنائے۔ محمد حسنین نے5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسامہ میر اور مبصر خان نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں ‘ شاداب خان نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔محمد حسنین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ آج یوایم ٹی مارخورز اور الائیڈ بینک سٹالیئنز کے درمیان کھیلا جائیگا۔