لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کے اجازت نامے کا معاملہ لٹکا دیا ہے۔پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے قومی ٹیم کے ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کیساتھ شرکت کیلئے این او سی طلب کیا ہے۔ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 6 سے 13 اکتوبر تک الماتے میں ہوگی۔ پی ٹی ٹی ایف نے پی ایس بی سے اجازت طلب کی ہے۔پی ٹی ٹی ایف کی درخواست پر پی ایس بی نے کم رینکنگ کے کھلاڑیوں کے انتخاب کا اعتراض لگایا ہے اور این او سی دینے سے انکار کیا ہے۔پی ایس بی نے خط میں لکھا کہ ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں کو ترجیح نہیں دی گئی ٹیم میں 3، 4 اور 6 رینکنگ کے کھلاڑیوں کو چنا گیا ہے۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے انکار کیساتھ پی ٹی ٹی ایف سے این او سی کیلئے فیڈریشن سے آڈٹ شدہ اکائونٹس اور سٹیٹمنٹ طلب کی ہے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ٹیبل ٹینس ٹیم کے اجازت نامے کا معاملہ لٹکا دیا
Sep 15, 2024