لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی پریمئیر لیگ یکم تا 16 نومبر نیا ناظم آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا کہ کراچی کی اونر شپ سب کو لینی ہوگی، جب بھی موقع ملا شہر کی خدمت کروں گا، کھلاڑیوں کی بلا معاوضہ تربیت کیلئے تیار ہوں، لیگ کا انعقاد مستقل بنیاد پر ہونا چاہئے، آخر میں باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔انہوںنے کہا کہ بابر اعظم کو مشورہ ہے کہ کرکٹ پر فوکس کریں، بابر اعظم سے توقعات زیادہ ہیں۔ بابر اعظم مجھ سے زیادہ 15ہزار رنز بناسکتے ہیں۔ مجھ جیسے کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے دور نہیں ہونا چاہیے، پی سی بی کو سمجھنا چاہیے کہ وہ ایک مضبوط ادارہ ہے، لگتا ہے آج تک کرکٹ بورڈ کو معلوم ہی نہیں کہ وہ کیا ہے۔ پی سی بی میں اچانک فیصلے ہوتے ہیں، اچانک کوچ اور کپتان تبدیل ہوجاتے ہیں، کبھی کبھی لگتا ہے کہ کوا چلا ہنس کی چال اپنی چال بھی بھول گیا، سبزی، فروٹ اور گروسری بیچنے والوں کو بھی معلوم ہے ٹیم کا کپتان کون اور کوچ کس کو ہونا چاہیے۔ نہیں معلوم ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو نہیں معلوم۔