دونوںایوانوں میں حکومتی آئینی ترمیم لانے کی بازگشت غالب رہی

Sep 15, 2024

رانا فرحان اسلم

ایوان بالا اور زیریں کے اجلاس ہفتے کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوئے دونوں ایوانوںمیں حکومت کیجانب سے آئینی ترمیم لائے جانے کی بازگشت غالب رہی اپوزیشن کیجانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن نے حکومت پر چھپ کر قانون سازی کئے جانے کا الزام لگایاقومی اسمبلی میں بانی تحریک انصاف کاٹویٹ زیر بحث رہا سینیٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر شیری رحمان کو پیغام لکھ کرپرچی  طے کر کے بھیجی سینیٹر شیری رحمان نے بھی اسی پرچی پرجواب لکھ کر چیئرمین سینیٹ کو بھجوایا چیئرمین سینیٹ نے پرچی پڑھ کرپھاڑ دی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا نام لیا تو حکومتی اراکین نے شور مچادیا کہ گالیاں دینے والے بندے کا نام نہ لیں اسے کہیں کہ میڈیا سے معذرت کرے جس پر شبلی فراز نے پریس گیلری کی طرف اشارہ کرکے کہا کہ میڈیا کے لوگ قابل عزت ہیںدس سالوں میں مجھ سے آج تک کسی نے کوئی فیور مانگی نہ ڈیمانڈ کی شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو مخاطب کرکے کہا کہ آئینی ترمیم کی حمایت میں آپکابھی بیان آیا جس پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے وضاحت دی کہ انہوں نے عدالت میں پیشی کے دوران سوالات کے جواب میںملکی مفاد میں قانون سازی کی بات کی تھی قائد ایوان اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے جواب میں انہیں انکے دورمیں عجلت میں بائیس بل پاس کئے جانے کی یاد دہانی کروائی سینیٹ اجلاس میں کورم کی نشاندہی کے بعد اجلاس آج(اتوار)سہ پہر چار بجے  تک جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا  ۔

مزیدخبریں