لاہور(نیوز رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے کہا مریضوں کی سہولت و فلاح و بہبود کیلئے عطیات دینے والے افرادمعاشرے کا اصل سرمایہ اور ہمارا روشن چہرہ ہوتے ہیں جن کی قدر کرنا ہم سب کی اخلاقی ا ور معاشرتی ذمہ داری ہے اور ایسے مثبت اقدامات کی جتنی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے ایک رفاعی ادارے (مسلم ہینڈز آرگنائزیشن) کی جانب سے لاہور جنرل ہسپتال شعبہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کی سہولت کیلئے 100ویل چیئرز اور 100سٹریچرز کے عطیات وصول کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔