لاہور(کامرس رپورٹر) گرین ویلی پریمیم ہائپرمارکیٹ نے بحریہ ٹاؤن، فیز 4، جی ٹی روڈ پر اپنے شاندار افتتاح کیساتھ ریٹیل شاپنگ میں ایک نیا سنگ میل قائم کیا۔ دن بھر اسلام آباد اور راولپنڈی سے ہزاروں صارفین نے ہائپر مارکیٹ کا رخ کیا اور جدید اور معیاری شاپنگ کے منفرد تجربے سے لطف اندوز ہوئے۔ خریداروں نے بے مثال آفرز اور ناقابلِ یقین رعایتی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی اشیائے ضروریات کی خریداری کی۔ افتتاح کے موقع پر صارفین کو ایک حیرت انگیز پیشکش کا بھی سامنا ہوا جہاں چکن آدھی قیمت پر دستیاب تھا جو موجودہ مہنگائی کے دور میں ایک غیر معمولی پیشکش تھی۔ صارفین نے اس آفر کو بے حد سراہا اور اسے اپنے بجٹ کے لحاظ سے ایک بڑی سہولت قرار دیا۔ ایک اور شاندارپہلو یہ تھا کہ گرین ویلی جو کہ اعلیٰ معیار کی مصنوعات، عالمی معیار کا ماحول، اور بہترین کسٹمر سروس کیلئے مشہور ہے، نے اپنی روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں مارکیٹ کے دیگر حریفوں کی پیشکشوں اور پروموشنز کے مقابلے میں نسبتاً بہت کم رکھیں۔ یہ ایک غیر معمولی اقدام تھا کہ ایک اعلیٰ درجے کا برانڈ جو ہمیشہ اعلیٰ معیار پر توجہ مرکوز کرتا ہے، نے صارفین کو کم قیمتوں کے ساتھ شاپنگ کا بہترین تجربہ فراہم کیا۔ افتتاحی دن کو مزید یادگار بنانے کیلئے گرین ویلی نے پہلی بار لائیو فوڈ سٹیشنز متعارف کروائے۔
گرین ویلی پریمیم ہائپرمارکیٹ کا بحریہ ٹاؤن، فیز 4، جی ٹی روڈ پر افتتاح
Sep 15, 2024