لا ہو ر (سٹاف رپورٹر)رائے ونڈ پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2رکنی موٹر سائیکل چورگینگ گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں شہزاد اور سجاد شامل ہیں ۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد بار جیل جا چکے ہیں ‘ 7چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور ہزاروں روپے نقدی ‘ پستول اور گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ نیو انارکلی پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان قاسم اور شیر کو گرفتار کر کے دو موٹرسائیکل، غیرقانونی اسلحہ، نقد رقم اور موبائل فونز برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ۔ دوران گرفتاری ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔