جائیداد کا حصہ مانگنے پر بھائیوں کا بہنوں پر تشدد‘ایک بے ہوش ‘ملزم گرفتار

Sep 15, 2024

لا ہو ر (سٹاف رپورٹر)جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنے والی بہنوں کو بھائیوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی مدد سے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ متاثرہ بہنوں نے بتایا کہ جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا‘ تھپڑوں اور اینٹوں سے بہیمانہ تشدد کیا۔گلی سے باہر بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا،تشدد سے ایک خاتون بے ہوش ہوگئی۔15پر کال موصول ہوتے ہی ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے پولیس اور ریسکیو کو موقع پر بھجوایا۔ پولیس نے زخمی خواتین کو ہسپتال بھجوایا۔ تھانہ نواب ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

مزیدخبریں