لا ہو ر (سٹاف رپورٹر)مصر ی شا ہ کے علا قہ میں ریکی کرکے 2 کروڑ روپے چھین کر فرار ہونے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے سٹی ہیڈ کوارٹرز تھانہ لوہاری گیٹ میں پریس کانفرنس کی۔انہوںنے بتایا کہ مصری شاہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے چند روز قبل 2کروڑ کی واردات کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان منظم گروہ کی شکل میں وارداتیں کر رہے تھے۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں سرغنہ اسد اور گل جان شامل ہیں۔ ملزم اسد عرصہ دراز سے مارکیٹ میں کام کر رہا تھا اور رقم لے کر آنے جانے والوں کی ریکی کرتا تھا۔ منور 2کروڑ کی رقم لے کر فورمین کے ہمراہ بینک میں جمع کروانے کیلئے نکلا تو ملزم اسد نے شہری کی ریکی کر رکھی تھی۔ملزم نے ساتھیوں کو مطلع کیا اور مختصر سے فاصلے پر اسلحہ کے زور پر رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ رقم چھیننے والوں میں گرفتار ملزم گل جان موٹر سائیکل چلا رہا تھا جبکہ اسد اس کے پیچھے ان کو گائیڈ کر رہا تھا۔دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزمان سے واردات میں استعمال ہونیوالی بائیک، اسلحہ اور رقم ایک کروڑ 97لاکھ 50ہزار برآمد کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔