لا ہو ر (سٹاف رپورٹر) پولیس نے لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں 8سالہ بچی مسکان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر کے والد اور سوتیلی ماں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق بچی مسکان کے والد سفیر احمد اور سوتیلی ماں آمنہ کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس کو مسکان کے چچا کی جانب سے کال موصول ہوئی تھی، جس میں بتایا گیا کہ مسکان کو والد اور سوتیلی ماں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔تشدد کے باعث 8سالہ بچی مسکان جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے جاں بحق بچی کے والد اور سوتیلی ماں کو گرفتار کرلیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ‘ جسم پر تشدد کے واضح نشان موجود تھے ۔ باغبانپورہ کی شالیمار ہائوسنگ سکیم میں جاں بحق بچی کے والد سفیر احمد نے آمنہ نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔