عدالتی آرڈز پر کسی قسم کی سستی نہ برتی جائے‘ڈی آئی جی آپریشنز

لا ہو ر (سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہریوں کو میرٹ کے مطابق بلا تاخیر انصاف فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر نا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران کیا۔کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں کے پاس لین دین کے معاملے میں دستاویزی ثبوت ہونے پر ان قانونی مدد فراہم کی جائے۔ عدالتی آرڈز پر کسی قسم کی سستی نہ برتی جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن