ٹھوس شواہد کے بغیر کسی کو گرفتارنہ کیا جائے:سی سی پی او

Sep 15, 2024

لا ہو ر (سٹاف رپورٹر)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرزمیں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں زیر ِ التواء مقدمات کے چالانوں کی بروقت تکمیل کیلئے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوا۔ سی سی پی او لاہور نے مقدمات کے چالانوں کی تکمیل اورزیرِتفتیش مقدمات کوجلد سے جلد نمٹانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم کی تفتیش،روپوش و مفرور ملزمان کی گرفتاری اوربجلی چوری مقدمات کے چالان بروقت یکسو کریں۔ ڈویژنل ایس پیز کوالٹی آف انوسٹی گیشن پر فوکس کریں اور سپر وائزری افسران تفتیش مقدمات سے متعلق ریکارڈ کی باقاعدگی سے تکمیل کروائیں۔ ٹھوس شواہد کے بغیر کسی کو گرفتارنہ کیا جائے۔ تفتیش میرٹ اور پروفیشنل انداز میں کی جائے۔غفلت، تساہل پسندی اور کوتاہی کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں۔ چالان اور مثلیں محنت سے تیار کریں، کوئی قانونی سقم نہیں رہنا چاہئے۔ پولیس ملازمین اپنے طرز عمل اور پروفیشنل ازم سے محکمانہ وقار میں اضافہ کا باعث بنیں۔ شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی میں پولیس افسران اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ 

مزیدخبریں