لاہور(سٹاف رپورٹر،لیڈی رپورٹر)پاکستان میںایرانی قونصل جنرل آقای مہران موحدفر نے کہا تہران یونیورسٹی میں مسنداردوو مطالعہ پاکستان پرپنجاب یونیورسٹی ادارہ تالیف و ترجمہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکے تقررسے دونوں ملکوں کے درمیان روابط کو فروغ ملے گا اور اس مسند کے فعال ہونے سے کسی پاکستانی سکالر کی آمد کا برسوں پر پھیلاہوا انتظارختم ہوگا۔ اردو اور فارسی کے باہمی روابط کو مستحکم کرنے کیلئے حکومت ایران کا ادارہ سعدی فائونڈیشن پہلے ہی ڈاکٹرزاہدکی خدمات کااعتراف کرچکاہے۔ آقای مہران موحدفر نے ادارہ تالیف وترجمہ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر زاہدمنیرعامرسے ایک ملاقات میںاس نئے منصب پران کے تقررپرنیک توقعات کا اظہار کیا۔