لاہو(لیڈی رپورٹر )منہاج القرآن ویمن لیگ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔اجلاس میں 41 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات و تیاریوں کے حوالے سے تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔مرکزی صدر ڈاکٹر فرح ناز نے اجلاس کی صدارت کی۔ڈاکٹر فرح ناز نے کہا عالم اسلام کے سب سے بڑے اجتماع 41 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات و تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ڈاکٹر فرح ناز نے کہاکہ 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب 16ستمبر کو مینار پاکستان صرف شہر لاہور سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین شریک ہوں گی۔