لاہور( خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے بیان کہ ’’سعودی عرب،یو ائے ای اور چین کردار ادا نہ کرتے تو آئی ایم ایف پروگرام نہیں ملتا‘‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا غیرملکی ادارے بھی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔عوام بد حال اور ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے۔ان کہا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے 24ویں پروگرام کی منظوری کے حوالے سے حکومتی کاوشوں اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری پر حکمرانوں کے شادیانہ نا قابل فہم اور قابل مذمت ہیں۔ عوام کو مسلسل غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دبا کر خوشحالی کی نوید سنائی جا رہی ہے۔ بد قسمتی سے موجودہ حکمرانوں کے پاس بھی معیشت کو ٹھیک کرنے کا کوئی ٹھوس فارمولا نہیں ہے۔