عمران نذیر کا دورہ غازی آباد ہسپتال ،مریضوں کی لمبی قطاروں پر فوری نوٹس  

Sep 15, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے گورنمنٹ غازی آباد ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کی لمبی قطاروں پر صوبائی وزیر صحت کا فوری نوٹس لیا اور ایوننگ شفٹ میں ایکسرے کی سہولت اور لیب فعال نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ غازی آباد ہسپتال کے امور کی بہتری کیلئے محکمہ صحت میں اجلاس طلب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا تمام ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کیلئے کیو مینجمنٹ سسٹم جلد لایا جائیگا۔مریضوں کے حقوق کا تحفظ اور علاج معالجہ کی فراہمی میرا عزم ہے۔ ہسپتالوں کی ریویمپنگ تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے۔ریفرل سسٹم کی بہتری کیلئے موثر پلان جلد نافذ العمل ہوگا۔ خواجہ عمران نذیر نے سی ای اوز ہیلتھ کو ہدایت جاری کی کہ تمام ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولیات کیلئے شکایات کاونٹرز فوری قائم کئے جائیں۔ ہسپتال کے دورہ کے دوران ڈاکٹرز کی حاضری اور فارمیسی میں ادویات کا سٹاک چیک کیا۔صوبائی وزیر صحت نے مریضوں سے طبی سہولیات کے حوالہ سے دریافت کیا۔غازی ہسپتال کے دورہ کے دوران سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذوہیب حسن وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کے ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں