خواجہ سلمان رفیق کا دورہ چلڈرن ہسپتال لاہور ،طبی سہولیات وجاری منصوبوں کا جائزہ  

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن ہسپتال لاہور کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر جنید رشید اور ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ٹیپو سلطان بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن ہسپتال لاہور کے نیفرولوجی وارڈ، ایمرجنسی وارڈ و دیگر شعبہ جات کا دورہ کرکے طبی سہولیات و اپ گریڈیشن کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔ ذمہ داران و متعلقہ کنٹریکٹرز نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب چلڈرن ہسپتالوں کی استدکار بڑھانے جا رہی ہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں معصوم بچوں کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے بتایاکہ کنٹریکٹرز کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی عمارت بھی مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن