فافن نے این اے 171 رحیم یار خان میں ضمنی انتخاب کو شفاف قرار دے دیا

اسلام آباد (آئی این پی) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے رحیم یار خان کے حلقہ این اے 171 میں ضمنی انتخاب کو شفاف قرار دے دیا۔ فافن رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے ووٹوں میں40  فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ رحیم یار خان ضمنی انتخاب میں رجسٹرڈ ووٹرز میں2 لاکھ88  ہزار 113مرد اور2 لاکھ38  ہزار860  خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رحیم یار خان کے حلقہ این اے171 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد5 لاکھ26 ہزار973  ہے۔

ای پیپر دی نیشن