وزیراعلیٰ خیبر پی کے سے افغان قونصل جنرل کی ملاقات پر تنقید مضحکہ خیز: بیرسٹر سیف 

Sep 15, 2024

پشاور  (بیورو رپورٹ) مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ بہتر سماجی و تجارتی روابط کا فروغ چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سردارعلی امین گنڈا پور سے افغان قونصل جنرل کی ملاقات پر تنقید مضحکہ خیز ہے، جعلی وزراء آئین سے بالکل نابلد ہیں۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی وزراء عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ جعلی وزراء کی خدمت میں عرض ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد وزیراعلیٰ غیر ملکی دورے اور معاہدے بھی کر سکتے ہیں۔ جعلی وزراء یہ بھی بھول گئے کہ شہباز شریف نے بحیثیت وزیر اعلیٰ مختلف ممالک کے دورے کیے تھے، اس دوران انہوں نے تجارتی معاہدے بھی کیے اور ان میں خوب کمیشن بھی کمایا۔ ہم افغانستان کے ساتھ بہتر سماجی اور تجارتی روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ 

مزیدخبریں